مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، صادق خان


مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، صادق خان

میئر لندن صادق خان نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور کہا کہ مجھے پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  لندن کے میئر صادق خان ان دنوں اپنے 16 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں  اور آج انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ہے۔

صادق خان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اورکہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر بے حد خوش ہوں، ہمیں آئندہ کے 70 سال پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 صادق خان نےاپنے تاثرات کتاب میں قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا اور ’مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘۔

واضح رہے کہ میئر لندن صادق خان پاک بھارت کے دورے پر ہیں جس کے پہلے مرحلے پر انہوں نے بھارت کے شہروں ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے پر وہ پہلے لاہور آئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

لاہور کے بعد صادق خان کراچی آئے ہیں بعد ازاں اپنے دورے کے آخری روز وہ اسلام آباد جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری