جاپانی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں پاک آرمی چیف سے ملاقات


جاپانی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں پاک آرمی چیف سے ملاقات

جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر میں پاک آرمی چیف سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں بے گھر افراد کی بحالی میں جاپانی امداد کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے جاپانی وزیر خارجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاپان کی جانب سے کیے گئے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ سلامتی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔

اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری