چمن | پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 90 فیصد مکمل


چمن | پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 90 فیصد مکمل

فرنٹئیر کور بلوچستان نے کہا ہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر فنسنگ (باڑ) کا کام نوے فیصد مکمل کیا جا چکا ہیں، جبکہ چودہ چھوٹے قلعے بھی قائم کئے جا چکے ہیں اور مزید قلعے بھی قائم کئے جائیں گے، جس کی مکمل تعداد پچاس تک ہوگی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایف سی بلوچستان کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر نصب باڑ کی اونچائی بارہ فٹ اور چوڑائی نوفٹ ہوگی، جبکہ درمیان میں خاردار تار بھی ڈالی جائینگی، جو بتیس بتیس انچ کی ہونگی۔ فنسنگ کے تار کا معاہدہ چین سے کیا گیا ہیں۔ فنسنگ نصب کرنیکی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہیں۔

فرنٹئیر کور بلوچستان نے کہا ہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر فنسنگ (باڑ) کا کام نوے فیصد مکمل کیا جا چکا ہیں، جبکہ چودہ چھوٹے قلعے بھی قائم کئے جا چکے ہیں اور مزید قلعے بھی قائم کئے جائیں گے، جس کی مکمل تعداد پچاس تک ہوگی۔ کوئٹہ سے ایف سی بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے لئے دو نئے ونگز بننے کا بھی امکان ہیں، جوکہ باڑ لگانے کے کام کو مکمل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ ان اقدامات سے نہ صرف پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہونگی، بلکہ افغانستان کی سرحدیں بھی محفوظ ہو جائے گی۔ فنسنگ کے مکمل ہونے سے پاکستان بھر میں دہشت گردی میں کمی آئے گی اور دہشت گردوں کی نقل وحمل پر نظر رکھنے میں‌ بھی مدد ملے گی۔

ایف سی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر نصب فنسنگ کی اونچائی بارہ فٹ اور چوڑائی نوفٹ ہوں گی، جبکہ درمیان میں خاردار تار بھی ڈالی جائے گی، جو بتیس بتیس انچ کی ہونگی۔ فنسنگ کے تار کا معاہدہ چین سے کیا گیا ہیں۔ فنسنگ نصب کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری