اورنج میٹرو منصوبے میں کرپشن، نیب نے بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا


اورنج میٹرو منصوبے میں کرپشن، نیب نے بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

پنجاب حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا نیب نے اورنج ٹرین منصوبے میں ہونے والی کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیب حکام نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو دوسرا خط لکھا جس میں منصوبے سے متعلق متعدد سوالات پوچھے گئے اور منصوبے میں ہونی والے کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

اے آروائی کے مطابق نیب نے 12 اہم سوالات پر مشتمل خط ڈی جی ایل ڈی اے کو لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ فراہم کیا جائے جبکہ نیب نے کمرشل اور فنانشنل معاہدے سمیت ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کا خط موصول ہوچکا ہے خط کے مطابق ریکارڈ اکھٹے کر رہے ہیں جلد نیب کو فراہم کر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے 22 ماہ کی تاخیر کی شکار ہوئی، امید ہے منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کیلئے سرکاری خزانے سے ایک ارب 53 کروڑ چالیس لاکھ روپے اضافی جاری کیے تھے، مذکورہ اضافی فنڈ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے جاری ہوا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری