مجلس عمل نظریاتی اتحاد ہے نظریہ پاکستان کو فروغ اور دینی اقدار کی حفاظت کریں گے، لیاقت بلوچ


مجلس عمل نظریاتی اتحاد ہے نظریہ پاکستان کو فروغ اور دینی اقدار کی حفاظت کریں گے، لیاقت بلوچ

متحدہ مجلس عمل کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے دینی جماعتوں کا اتحاد ''متحدہ مجلس عمل'' محض ایک انتخابی نہیں بلکہ نظریاتی اتحاد ہے جو نظریہ پاکستان کو فروغ اور دینی اقدار کی حفاظت کرے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ مجلس عمل کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے متحدہ مجلس عمل محض ایک انتخابی نہیں بلکہ نظریاتی اتحاد ہے جو نظریہ پاکستان کو فروغ اور دینی اقدار کی حفاظت کرے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک کے خیرخواہوں کو چاہئے کہ متحدہ مجلس عمل سے لاتعلقی کے اظہار کے بجائے مجلس کے دیانتدار نمائندوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متحدہ مجلس عمل کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ایم ایم اے 28 جون کو سندھ میں بھر میں علماء کنونشن کے ذریعے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرے گی جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ جولائی کوشہرقائدمیں تاریخی جلسہ ہوگا۔ 

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام نے 25 جولائی کو جمہوریت و سیاست کا گلا گھونٹنے اور ملکی عزت وقار کو داؤ پر لگاکر لوٹ مار کرنے والی قیادت کو مسترد کر کے ایم ایم اے کی صادق و امین قیادت کا انتخاب کیا تو نہ صرف ان کے بنیادی مسائل حل بلکہ وطن عزیز اپنے قیام کے حقیقی مقاصد کی منزل کی طرف پیش قدمی کرے گا۔ 

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ انتخابات میں جہاں دیگر سیاسی جماعتیں آپس میں ٹکٹوں پر لڑ رہی ہیں وہاں پر دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے نے باہمی مشاورت کے ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس عمل کے ملک بھر میں 160 امیدوار قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 413 امیدوار کتاب کے نشان پر حصہ لیں گے۔ اسی طرح 7 فیصد سے زائد خواتین امیدوار براہ راست جنرل سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری