ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی


ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ میں بھارت کو شکست دیدی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ قومی جونیئر اسکواش ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان بھارت کو شکست دیدی۔

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی۔ قومی جونیئر اسکواش ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان بھارت کو دو ایک سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

 قومی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوارٹر فائنل راؤنڈ میں آج انگلینڈ کے خلاف مدمقابل ہوگا۔

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ بھارتی شہر چنائی میں کھیلی جارہی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں عباس زیب، عذیر رشید، حارث قاسم، فرحان ہاشمی شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری