وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی، ذرائع


وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی، ذرائع

 ملک کے آئندہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عمران خان قوم کے سامنے وزارت عظمٰی کا حلف اٹھانے کے خواہشمند

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف میں گے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا تقریب ایوان صدر کے علاوہ کہیں باہر نہیں ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری