تمام معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، نعیم الحق


تمام معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے آل پارٹیز کانفرنس میں حزب اختلاف کی جانب سے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہترین اور درست فورم ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق نے کہاکہ پارلیمنٹ اعلیٰ قومی ادارہ ہے۔

انہوں نے حزب اختلاف پر زور دیاکہ وہ انتخابات کے بارے میں اپنے کسی بھی تحفظات کی صورت میں مذاکرات کی راہ اختیار کریں۔

نعیم الحق نے کہاکہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون اور اُن کی شکایات کے ترجیحی بنیادوں پر ازالے کیلئے تیار ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری