محرم الحرام جلوس کے روٹس پر انتظامات اور صفائی نہ ہونے کے برابر ہے، ایچ ڈی پی
کوئٹہ میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے بلدیاتی نمائندے رضا وکیل ایڈووکیٹ ،بوستان کشمند اور فرار حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے روٹس پر صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے بلدیاتی نمائندے رضا وکیل ایڈووکیٹ ،بوستان کشمند اور فرار حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے روٹس پر صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔
ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ میٹرو پولٹین کارپوریشن خواب خرگوش کا شکار رہے اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے کچھ بھی ہو سکتا ہے اس لئے صوبائی حکومت فوری طور پر نظر ثانی کرے ایسا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران یوم عاشور کے جلوس کے گزرنے والے روٹس پر سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں اور نہ ہی صفائی کا انتظام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات درپیش ہیں میٹرو پولٹین کارپوریشن غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے اگر صحیح انتظامات نہیں اٹھائے گئے تو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔