بھارت جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے، مسعود احمد خان


بھارت جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے، مسعود احمد خان

آزاد کشمیر کے صدرسردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہندوستان پر بھی وہی پابندیاں عائدکرے جوکسی دہشت گرد ملک پر عائد کی جاتی ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کوموثر انداز میں اجاگر کیا۔

مسعود احمد خان گزشتہ روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، میئر آف راشڈیل کونسلر محمد زمان، ایلن بریٹ لیڈر آف راشڈیل کونسل، ایلڈر مین، مشتاق لاشاری سی بی ای( چیئرمین تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی)کونسلر عاصم رشید آف مانچسٹراور کونسلر سلمان علی سابق میئر راشڈیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

قبل ازیں برطانوی وفد نے آزادکشمیر کے صدر مسعود احمد خان سے ملاقات کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری