سرسبز پاکستان کا منصوبہ تیار، ملک بھرمیں پودے لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا


سرسبز پاکستان کا منصوبہ تیار، ملک بھرمیں پودے لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے سرسبز پاکستان کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مقامی کمیونٹی کے حوالہ کیا جائے گا جس میں کسان بھی شامل ہوں گے جو خود منصوبے کو چلائیں گے اور اس کے اخراجات بھی برداشت کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے تیار کئے گئے منصوبے کے مطابق صوبے میں گرین پاکستان پروگرام کے لئے 982.80 ملین روپے درکار ہوں گے جن میں پودوں کی خریداری کے لئے 11.74 ملین، نرسریاں بنانے کے لئے 24.90 ملین، بلاک پلانٹیشن کے لئے 211.68 ملین، پلانٹیشن کی دیکھ بھال کے لئے 250.92 ملین روپے، زمین کی ہمواری کے لئے 22.50 ملین روپے، پانی ذخیرہ کرنے کے لئے 72 ملین اور تربیت وغیرہ کے لئے تین اعشاریہ پانچ ملین روپے کے فنڈز شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری