بحرین بھرمیں اسرائیل کے خلاف مظاہرے+ تصاویر
بحرین کے مختلف علاقوں میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد شیخ علی سلمان کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نےآل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے اسرائیلی وزیر کو بحرین کے دورے کی دعوت اور ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، جمعیت الوفاق کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
بحرین کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے شیخ علی سلمان کی سزا کی مذمت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شیخ علی سلمان کی تصاویر اور کتبے تھے اور وہ ان کی رہائی کیلئے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا اسرائیل کوکسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اسرائیلی وزیرداخلہ کو بحرین کے دورے کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ بحرین کی نام نہاد عدالت نے ملک کے اپوزیشن لیڈرشیخ علی سلمان کو حریف خلیجی ملک قطر کیلئے جاسوسی کرنے کے بے بنیاد الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ علی سلمان نے جنہیں، جون میں ایک فوجداری عدالت کے ذریعے بری کردیا گیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ شیخ علی سلمان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر عمر قید کی سزا دینا، انصاف کا قتل اور اس قوم کے خلاف سنگین جرم ہے جو اپنے حق خود ارادیت اور جائز مطالبات کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے-
بیان میں بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ظالمانہ عدالتی فیصلے اور برسوں تک کی سزائے قید انقلابی تحریک کا راستہ نہیں روک سکے گی جو کئی عشرے قبل شروع ہو چکی ہے۔
بحرین کی چودہ فروری یوتھ کولیشن نے کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے آل خلیفہ کے ذریعے کرائے جانے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک کو اور زیادہ تقویت ملے گی-