یمن میں جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، شاہ سلمان


یمن میں جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کےلئے کی جانے والے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی فرمانروا نے تقریبا 4سال تک یمن کے نہتے عوام کے قتل عام کے بعد کہا ہے کہ ہم یمن میں جنگ بندی کےلئے کی جانے والے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم یمن میں جنگ ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں.

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ہم یمن کے بحران کا سیاسی حل اور اس ملک سے غیرملکی دخالتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

دوسری طرف حوثی قبائل نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے اہلکاروں پر ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی اتحاد یمن میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو ہم بھی سیزفائرکرنے کو تیار ہیں۔

یمنی سرکاری فوج کے کمانڈر محمد علی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک وفد سے رابطے کے بعد ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مکمل سیز فائر کےلیے سعودی اتحادی افواج کے اقدامات کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سال کے آخر تک سویڈن میں امن کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل کا آغاز کیا جانا چاہیے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری