مہاتیرمحمد کا وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ تشکر


مہاتیرمحمد کا وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ تشکر

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے دورے کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں ملائیشیا کا دورہ کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کا اور آپ کے وفد کا وقت ثمر آور رہا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے سے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

مہاتیر محمد کامزید کہنا تھا کہ’ مجھے یقین ہے کہ آپ کا دورہ دونوں ممالک، خطے اور عوام کے درمیان بہترین تعاون کے فروغ اور تبادلے کا باعث بنے گا۔

اپنے پیغام کے ساتھ مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کے دورہ ملائیشیا کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20 نومبر کی رات کو ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے تھے۔

 وزیراعظم کے ہمراہ ملائیشیا جانے والے وفد میں و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری