ٹرمپ نے جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر آنکھیں بند کرلی ہیں، ترکی


ٹرمپ نے جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر آنکھیں بند کرلی ہیں، ترکی

ترکی نے جمعے کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر آنکھیں بند رکھنے کا ارادہ کرچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر آنکھیں بند کرلی ہیں

 واضح رہے کہ ٹرمپ نے خاشقجی کے وحشیانہ قتل سے متعلق بیان دیا تھا کہ واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 ترک وزیرخارجہ مولود چائوش اوغلو نے سی این این ترک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ شاید یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’خواہ کچھ بھی ہو، میں اپنی آنکھیں بند رکھوں گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ مثبت سوچ نہیں ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری