دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، صدر عارف علوی


دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، صدر عارف علوی

کراچی میں صدرمملکت عارف علوی نے آئیڈیاز 2018 نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہا دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں صدرمملکت عارف علوی نے آئیڈیاز 2018 نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہا دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، ہمیں پاک فوج کےشہدا پر فخر ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم مقام پرواقع ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ہمارے ہتھیاردفاع کے لیے ہیں اوراپنے ملک کے دفاع کیلیے ہم ہر قدم اٹھائیں گے جب کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے۔

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارہے اور ملک کے دفاع کیلیے ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پرگامزن ہے، ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، آئین عام شہری کو ہرقسم کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارہے اور ملک کے دفاع کیلیے ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔

صدرمملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ افغان جنگ کے 32 لاکھ متاثرین کو پاکستان میں پناہ دی گئی، بھارت طاقت کے زورپرکشمیرکے حقوق نہیں دباسکتا اور اسے مذاکرات کی میزپرآنا ہوگا، ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ خطے کی ترقی علاقائی امن و امان سے وابستہ ہے، پاکستان علاقائی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے جب کہ مسائل کو دبانے کے بجائے انھیں حل کیا جائے۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا خطے کی ترقی علاقائی امن و امان سے وابستہ ہے، پاکستان علاقائی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے جب کہ مسائل کو دبانے کے بجائے انھیں حل کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری