اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہیں، ثروت قادری


اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہیں، ثروت قادری

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلام دشمن قوتوں سے خطرات لاحق ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکولر ولبرل ازم نے دنیا میں بے حیائی کو فروغ اور معاشروں کو تباہ کیا ہے، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے، ریاست مدینہ قائم کرنا ہے تو حکمران عوام کو عدل، تعلیم اور انصاف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

انہوں نے لانڈھی مجید کالونی میں تاجدار حرم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو دنیا کا ماڈل آقا کریمؐ کے نظام کا نفاذ کرکے ہی بنایا جاسکتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری