نجران میں سعودی اتحادی افواج کے متعدد اہلکار ہلاک


نجران میں سعودی اتحادی افواج کے متعدد اہلکار ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملوں میں متعدد سعودی اہلکارہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نجران میں یمنی سرکاری فوج اور حوثی قبائل کے حملوں میں متعدد سعودی اتحادی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

المیسرہ نیوزنے خبر دی ہے کہ یمنی فورسزنے نجران میں ''الحماد'' نامی سعودی فوجی کیمپ پرحملہ کیا جس میں متعدد اہلکار ہلاک یازخمی ہوگئے۔

یمنی انقلابی جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے اسلحے کے گودام پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

دوسری طرف المیادین نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے الحدیدہ پر سعودی حملوں کا جواب دیتے ہوئے میزائل داغے ہیں جس میں سعودی اتحادیوں افواج کو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں یمن میں متحارب گروہوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ یمنی تنازعے کو دنیا کا شدید ترین انسانی بحران قرار دے رہی ہے، جہاں چودہ ملین یمنی شہری قحط کے خطرے سے دو چار ہیں۔ یمن میں گزشتہ چار برس سے جاری جنگ میں 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری