یمن: الحدیدہ میں جنگ بندی کا آغاز
سویڈن معاہدے کے بعد یمن کے اہم بندرگاہ الحدیدہ میں فائربندی کا اعلان کیا گیاہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ سویڈن معاہدے کے بعد یمن کے اہم بندرگاہ الحدیدہ میں فائربندی کا آغاز ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہاتھاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے ایک مراسلےمیں الحدیدہ میں جنگ بندی کی تاریخ کا تعین کیا ہے۔
الحدیدہ میں جنگ بندی کے سمجھوتے سے یمن کو زیادہ امداد تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں یمن میں متحارب گروہوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھوتا یمن میں انسانی بحران کے خاتمے اور تنازع کے سیاسی حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔