پاکستان اور اردن کا سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق


پاکستان اور اردن کا سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد چوہدری نے پاکستان اور اردن کے درمیان موجودہ تعلقات کو اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع ترتعاون میں تبدیل کرنے پر زوردیا ہے۔

اسلام آباد میں اردن کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کے لئے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ہمارے مشترکہ مسائل ہیں جن کے خاتمے کے لئے ہمیں مربوط کوششیں کرنی چاہئیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرتے ہوئے اردن کے سفیرنے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ضرورت پرزوردیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری