خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع


خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگن کے رہنما سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کر دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگن کے رہنما سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کر دی۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کا 20 دسمبر تک راہداری ریمانڈ دیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے لیگی ایم این اے کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے بعد وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد میں موجود تھے۔

نیب ٹیم نے سعد رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے لیے آج اسلام آباد سے لاہور نیب آفس منتقل کیا جہاں سے سخت سیکیورٹی میں خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری