پاک روس وزراء خارجہ کا افغانستان میں امن واستحکام پر تبادلہ خیال


پاک روس وزراء خارجہ کا افغانستان میں امن واستحکام پر تبادلہ خیال

ماسکو میں پاکستانی وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے افغانستان میں امن واستحکام پر بات چیت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماسکو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں ایئرپورٹ پراعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری