علی رضا عابدی کا قتل سازش ہے، ایم کیو ایم


علی رضا عابدی کا قتل سازش ہے، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کی قیادت نے علی رضا عابدی کا قتل سازش قرار دے دیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور سابق سینئر رہنما سردار خان نے علی رضا عابدی کے قتل کو سازش قرار دے دیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنے بیان میں کہا کہ علی رضا عابدی کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی،موجودہ حکومت کا حصہ ہیں اور بات بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8دسمبر کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھا تھا کہ شہر کی صورتحال پر نظر رکھیں۔

ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ حکومت میں مزید شامل رہنے یا نہ رہنے کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اس سازش کو بے نقاب کرنا ہوگا

سابق سینئر رہنما سردار احمد نے کہا کہ علی رضا عابدی ایم کیوایم کے دھڑوں کو ایک کرنے کی کوشش میں تھے،انہیں سازش کے تحت مارا گیا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی رضا عابدی نے قتل سے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے 3 سے 4 دھڑے ہیں، یہ تمام کراچی اور مہاجروں کی بات کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے ایک حقائق اور بحالی کمیٹی بنائی ہے جہاں ایم کیو ایم، کراچی اور شہری سندھ کی تنظیموں کو اکٹھا کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری