فوربز نے پاکستان کو 10 بہترین سیاحتی ممالک میں شامل کرلیا+ ویڈیو


فوربز نے پاکستان کو 10 بہترین سیاحتی ممالک میں شامل کرلیا+ ویڈیو

فوربز میگزین پاکستان کو سیاحت کے لیے ایک بہترین مقام قرار دیا جاتا ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں پاکستان کو سیاحت کے لیے ایک بہترین مقام قرار دیا جاتا ہے اور امن و امان کی بہتری کے بعد اب مقامی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اسی تناظر میں بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2019 کے لیے دس بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں آٹھواں نمبردیا ہے۔

2019 کے لیے دس بہترین سیاحتی مقامات کے نام سے شائع فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہراہِ قراقرم کے ساتھ ساتھ ہنزہ ، شِگر اور خپلو کے علاقے قابلِ دید ہیں۔ یہاں کے مناظر اتنے دلفریب ہیں کہ انسان پلک جھپکانا بھول جاتا ہے کہ کہیں خوبصورت منظرنامے کی کوئی جھلک دیکھنے سے نہ رہ جائے۔ تاروں سے معلق پل اور اس کے نیچے ٹھاٹیں مارتا دریا برفیلی کرچیوں سے بھرا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں لوگوں کی گرم جوشی اور استقبال کو بھی شامل کیجئے۔ پھر عطا آباد کی نیلگوں جھیل کا نظارہ کیجئے، یہاں دنیا کے قدیم ترین خوبانی کے باغات میں چہل قدمی کیجئے جس کے کنارے ندی بہہ رہی ہے۔ سب سے بڑھ کر برف کی چادر اوڑھے راکا پوشی کی چوٹی اور بہت سی مہمات آپ کی منتظر ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری