مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے مزید 4کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے مزید 4کشمیری شہید

ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بار پھر جارحیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4شہادتوں پروادی بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جب کہ ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہوگیا تھا جس کے بعد 2 دنوں کی شہادتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری