گلگت بلتستان میں سخت سردی، بہتی آبشاریں جم گئیں


گلگت بلتستان میں سخت سردی، بہتی آبشاریں جم گئیں

گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو، روندو، استور اور گلتری میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث واٹر چینل اور بہتی آبشاریں جم گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چوبیس گھنٹے کے دوران سرد ترین علاقے اسکردو، رندو اور گلتری تھے جہاں درجہ حرارت منفی 14ڈگری سینٹی تک گر گیا اور بہتی آبشاریں جم گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق استور اور روندو کے بالائی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10، گوپس میں منفی 8، کالام، گلگت، کوئٹہ، قلات اور دیر میں منفی 7، بگروٹ، راولا کوٹ میں منفی 5اور مری میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12، فیصل آباد میں 2، ملتان میں 3 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار تک اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ادھر پنجاب کے میدانی علاقے اور پشاور ڈویژن آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کی وجہ سے پشاور سے رشکئی تک موٹر وے بند کردیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری