نجران میں سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پر بلیسٹک میزائل حملہ


نجران میں سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پر بلیسٹک میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز کے جوانوں نے نجران میں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر بلیسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اتحادی افواج کے خفیہ ٹھکانوں پر بلیسٹک میزائل داغے ہیں۔

المیسرہ نیوزنے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور قبائل نے سعودی اتحادی افواج کے خفیہ ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بلیسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں آل سعود کے اہلکاروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی قبائل نے حصن الحماد اور صحراء البقع نامی علاقوں پربھی بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں۔

 

دوسری طرف اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمنی متحارب گروہوں نے کئی سالوں سے بند اہم راستوں کو کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ الحدیدہ کو دارالحکومت صنعاء سے ملانے والی قومی شاہراہ بھی کھلنے کا امکان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری