پاک وہندمذاکرات میں ثالث کی کوئی گنجائش نہیں، سشما سوراج


پاک وہندمذاکرات میں ثالث کی کوئی گنجائش نہیں، سشما سوراج

بھارتی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ہندوپاک مذاکرات میں تیسرے فریق کی شمولیت یا ثالث کی کبھی بھی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور بھارت تمام دوطرفہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے رپورٹ مطابق،راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا حکومت کی مستقل اور اصولی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،شملہ معاہدے (1972)اورلاہوراعلامیہ (1999)کے تحت ہندوپاک دونوں حل طلب مسائل دوطرفہ طور پر ایڈریس کرنے کیلئے پرعزم ہیں،کسی تیسرے فریق یا ثالث کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ جواب راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر جاوید علی خان کے اس سوال پر دیاجس میں انہوں نے حکومت سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کے نومبر کے مہینے میں جموں و کشمیر اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دورے اور اس دوران علیحدگی پسند رہنمائوں بشمول سید علی شاہ گیلانی اورمیرواعظ فاروق سے ملاقات پر وضاحت طلب کرتے ہوئے دریافت کیاکہ کیا حکومت نے کشمیر حل کیلئے اصولی طور پر تیسرے فریق کی مداخلت پر اتفاق کیاہے یا نہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایاکہ ناروے کے سابق وزیر اعظم نجی دورے پر تھے اور حکومت ان کے دورے اور میٹنگوں کے انعقاد میں شامل نہیں تھی ،جواب میں مزیدبتایاگیا کہ ناروے کے سابق وزیر اعظم بنگلور کی تنظیم آرٹ آف لیونگ انٹرنیشنل سنٹر کی دعوت پر ہندوستان آئے اور انہوں نے 23نومبر کو کشمیر چیمبر،جموں وکشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ فورم،آل پارٹی حریت کانفرنس کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں ۔

 

جواب میں مزید بتایاگیاہے کہ موصوف کی ملاقاتوں کے انعقاد میں حکومت ہند شامل نہیں تھی ،جواب میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ ناروے کے سابق وزیر اعظم نے 24سے 27نومبر کے درمیان پاکستان اور پاکستانی انتظام کشمیر کا دورہ بھی کیا ۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری