ایران سے ملحقہ پاک افغان سرحد کی حفاظت یقینی بنائیں گے،جنرل کیومرث


ایران سے ملحقہ پاک افغان سرحد کی حفاظت یقینی بنائیں گے،جنرل کیومرث

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کےکمانڈربریگیڈیرجنرل کیومرث حیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ملک کی مشرقی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر کیومرث حیدری کا کہنا ہے کہ آرمی کے جوانوں کو افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے اورجوانوں کی تعیناتی کا مقصد سلامتی کے قیام میں اضافہ اور ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سرحدیں محفوظ ہیں اور وطن عزیز کی سرحدوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اورمغربی سرحدوں میں آرمی کی موجودگی کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں کوئی خطرہ یا بدامنی کا سامنا ہو.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری