افغان صدر کا سعودی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ


افغان صدر کا سعودی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ

افغان صدراشرف غنی اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں سعودی شاہ نے افغان امن عمل میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق،افغانستان صدارتی محل سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق افغانستان  صدراشرف غنی اورسعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں افغانستان امن عمل زیرگفتگو رہا۔

اشرف غنی نے افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے پر سعودی شاہ کا شکریہ اداکیا۔

شاہ سلمان نے افغانستان امن میں مدد جاری رکھنے  کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عمل پر یقین کا اظہار کیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری