سندھ میں اسکول و کالجز کے اوقات تبدیل، یوم آزادی سمیت دیگر چھٹیاں ختم


سندھ میں اسکول و کالجز کے اوقات تبدیل، یوم آزادی سمیت دیگر چھٹیاں ختم

سندھ میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیے گئے جب کہ یوم آزادی سمیت دیگر تعطیلات بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر تعلیم سردارشاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات مئی اورجون میں کرنے اور کالجزمیں نیا تعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر،یوم پاکستان،یوم آزادی،عرس شاہ عبدالطیف بھٹائی،عید میلاالنبیؐ اور 11 ستمبر کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ یوم کشمیر،یوم پاکستان اور یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یوم کشمیر،یوم پاکستان اوریوم آزادی سمیت دیگر ایام میں تدریسی عمل معطل رہے گا، طلبا کو غیر تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے ان دنوں کی اہمیت سے متعلق آگاہ دی جائے گی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے جس کے تحت اسکول اور کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جب کہ اساتذہ اسکول اور کالجز میں 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری