شام میں امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری متعدد عام شہری جاں بحق


شام میں امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری متعدد عام شہری جاں بحق

داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نےشام کے مشرقی علاقے دیرالزور پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 11 شہری جاں بحق ہو گئے۔

شامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز مشرقی علاقے دیرالزور کے الشعفه شہر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے دسمبر 2018 میں بھی دیرالزور کے ایک علاقے پر امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملے میں 17 عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری