جنوب مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ متعدد افراد جاں بحق یا زخمی


جنوب مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ متعدد افراد جاں بحق یا زخمی

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے 12 افراد جاں بحق اور8 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پکتیکا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ کے مرکزی شہر «جانی خیل» میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے متعدد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب دو چھوٹے بچے دھماکہ خیز مواد کو کھیلونا سمجھ کرہاتھ لگایا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو معصوم بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے ہیِں۔

اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے دھماکے کی ذّمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں داعش اس قسم کے دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری