مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ ملتوی کردیا


مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ ملتوی کردیا

مسلم لیگ ن نے فوری طور پرحکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے پر حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم پارٹی نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بھی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو قریب لانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے جس کے بعد بلاول بھٹو نے بھی گرینڈ الائنس نہ بنانے کا اعلان کیا ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری