ہائیکورٹ نے نوازشریف کے لئے محفوظ فیصلہ سنا دیا


ہائیکورٹ نے نوازشریف کے لئے محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے نوازشریف کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے مطابق نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اپیل کے ساتھ سنی جائے گی ۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم اپیل کی سماعت کی تاریخ مقررنہیں کی تھی۔

مختصرحکم نامے پرجسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامرفاروق کے دستخط موجود ہیں، ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکم نامے پر خواجہ حارث کی بھی حاضری لگا دی گئی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری