وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیرکی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیرکی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اورخطے کی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پرعمران خان نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات اعتماد پرمبنی ہیں، حکومت عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لاناچاہتی ہے۔ سابق امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں گزاراوقت سفارتی کیریئرکا بہترین تجربہ تھا، پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں رہوں گا، کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان خطے کااہم ترین ملک ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری