پاک بحریہ کے سربراہ کا بحرین کی بحری افواج کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ


پاک بحریہ کے سربراہ کا بحرین کی بحری افواج کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا بحرین کا سرکاری دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے اپنے ہم منصب سے اہم دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیول چیف کے دورہ بحرین کے موقع پر مناما میں رائل بحرین نیول فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پررائل فورسز کے سربراہ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔

اس موقع پرنیول چیف کوروایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔بعدازاں پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈربحرین کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی نیول چیف کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کی علاقائی سطح پر قائم میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔

اک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رواں سال فروری میں پاکستان کی جانب سے کراچی کے ساحلوں میں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی بحری مشق امن 19 کے متعلق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو بریف کیا۔

کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا، اس کے علاوہ ہونے والی دیگر ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری