وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس کی رسہ کشی کو ختم کر کے عوام کی خدمت کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں،علامہ ناظر عباس
متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس کی رسہ کشی کو ختم کر کے عوام کی خدمت کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی کہا کہ شہر بھر میں بارشوں کا کھڑا پانی تالاب کامنظر پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شا ہراہوں پر پانی کی وجہ سےگھنٹوں ٹریفک جام ہے، بجلی کا نظام بھی تباہ ہوچکا ہے بارش نے حکومتی و بلدیاتی اقدامات کابھانڈا پھوڑ دیا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس کی رسہ کشی کو ختم کر کے عوام کی خدمت کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں، شاہراہیں گندگی اورغلاظت میں تبدیل ہوچکی ہیں جبکہ حکمران تبدیلی کے نام پر عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو نظر انداز کر کے وقتی طور پر تو حکومتیں چلائی جاسکتی ہیں لیکن دیر پا حکومت باقی نہیں رہ سکتی۔