افغانستان میں داعش کو بچانے کے لئے امریکی کارروائیاں+ ویڈیو، تصاویر
امریکی حکام عراق اور شام میں بدترین شکست کے بعد اب داعش کو افغانستان میں مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارہ افغانستان میں داعش کو مضبوط کرنے کی امریکی کوششوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم ثبوت قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہے۔
تقریبا دو ہفتے قبل افغان اور غیرملکی ذرائع ابلاغ نے طالبان اور داعش کے خلاف امریکی کارروائی کی ایک خبر شائع کیا تاہم عالمی سطح پر دیگر خبروں کی طرح اس خبرکو بھی کوئی اہمیت نہیں دی گئی، لیکن یہ خبرکوئی عام خبرنہیں تھی۔
گزشتہ سال جولائی میں افغانستان کے صوبے جوزان کے علاقے «درزاب» میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں داعش کے درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے، طالبان کی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ داعش کے ساتھ جھڑپوں میں ان کو خاطرخواہ کامیابی ملی اور کئی علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرلیا۔
جب امریکی حکام کو یقین ہوگیا کہ افغانستان میں داعش کا خاتمہ قریب ہے تو انہوں نے طالبان کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے شروع کردیے اور داعش کے متعدد اہم سرکردوں کو افغان فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذرئعے طالبان کے محاصرے سے نکال کر پرامن علاقے منتقل کردیے۔
اس ویڈیو میں آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر داعشی دہشت گردوں کو ان کی فیملی کے ہمراہ طالبان کے محاصرے والے علاقوں سے باہر نکال کرلے جارہے ہیں۔
اس ویڈیو میں داعش کے کمانڈر «مولوی حبیبالرحمان» کو افغان فوج کے ہیلی کاپٹر میں جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں داعشی کمانڈر «قاری حکمتالله» کے مارے جانے کے بعد مولوی حبیبالرحمان نئے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ ان کا اصل ہدف داعشی کمانڈر اور ان کے ساتھی تھے لیکن امریکی اور افغان فوج نے طالبان کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی کے بعد مولوی حبیبالرحمان کو بحفاظت طالبان کے محاصرے سے آزاد کرالیا۔
طالبان کے مطابق ان کے ارادوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
آپ اس ویڈیو میں صوبہ جوزان میں طالبان کے داعش کے خلاف حملوں کی جھلکیاں دیکھ سکتے ہیں۔
تیسری ویڈیو میں طالبان کے سرکردہ رہنما داعشی دہشت گردوں کو بدترین شکست کے بعد مسلح جنگجووں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
چوتھی ویڈیو میں طالبان کے ہاتھوں داعشی دہشت گرد گرفتار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
طالبان نے متعدد داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ''جوند'' اور ''پنچ بز'' نامی پہاڑی علاقے منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ متعدد داعشی دہشت گردوں کو ان کی فیملی کے ہمراہ پہاڑی علاقے منتقل کئے گئے ہیں۔
ازبکستان سے تعلق رکھنے والے ایک داعشی دہشت گرد نے طالبان کے زندان میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کی سربراہی امین اللہ نامی ایک شخص کررہا ہے اور ان کی امریکی فوج کے ساتھ نہایت قریبی تعلقات ہیں۔ امریکی فوج امین اللہ کو کئی مرتبہ طالبان جنگجو بنا کر طالبان کی صفوں میں داخل کرکے اہم خفیہ اطلاعات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
جب طالبان کو اس پر شک ہوا تو امین اللہ نے قاری حکمتالله اور مولوی حکمت اللہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا۔
امین اللہ کا کہنا ہے کہ وہ 19 سال پہلے ازبکستان سے افغانستان آئے اور پاک افغان سرحد پر طالبان کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔