شامی مہاجرین کا مسئلہ: ترک حکام کا اہم فیصلہ


شامی مہاجرین کا مسئلہ: ترک حکام کا اہم فیصلہ

شامی مہاجرین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ترک حکام نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوگان نے فیصلہ کیا ہے کہ شام کے شمالی حصے میں محفوظ علاقے قائم کئے جائیں گے جہاں مہاجرین کو منتقل کیا جاسکے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ یہ محفوظ علاقے اس لیے بنائے جا رہے ہیں تاکہ ترکی میں موجود چار ملین مہاجرین شام واپس جا سکیں۔

شمالی علاقے محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی جانب سے آپریشن کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا سے شام سے متعلق گفتگو مثبت رہی۔

اردوگان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد ان علاقوں میں قانون کی رٹ بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ مہاجرین عسکریت پسندوں کے حملوں سے محٖفوظ رہ سکیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے دسمبر میں شام سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں ترکی نے اپنی سرحد کے ساتھ بیس میل کے فاصلے تک ایسے محفوظ علاقے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس پر اب عملی اقدامات ہونے ہیں۔

دونوں ممالک کی طرف سے شام سے امریکی افواج نکالنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا، تاہم شام سے امریکی فوج کا انخلا عمل میں نہیں لایا گیا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری