ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری کا شام کا دورہ


ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری کا شام کا دورہ

ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری پیر کے روز دمشق پہنچ گئے اور شامی وزیراعظم عماد خمیس نے ان کا شاندار استقبال کیا.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری پیر کے روز دمشق پہنچے تو شامی وزیراعظم عماد خمیس نے ایئرپورٹ پر ان کا شانداراستقبال کیا، ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے مشترکہ اعلی کمیشن کی نشست کا انعقاد کیا.

ایرانی اور شامی حکام نے اقتصادی، ثقافتی، سرمایہ کاری، تعلیمی، بنیادی ڈھانچہ اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے 11 معاہدوں پر دستخط کردئے.

جہانگیری نے  کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی تعمیر نو میں حکومت اورعوام کی حمایت کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان منعقد ہونے والی 14ویں مشترکہ اقتصادی نشست اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے.

وزیراعظم عماد خمیس نے بھی کہا کہ نائب ایرانی صدر کا دورہ شام، دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دینے کی علامت ہے.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری