اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر سے ملاقات،آئینی حقوق کا مطالبہ


اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر سے ملاقات،آئینی حقوق کا مطالبہ

علامہ شیخ مرزاعلی کی قیادت میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر سے آئینی حقوق سمیت تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیرکشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈاپورسے جی بی کے آئینی حقوق سمیت تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

علامہ شیخ مرزاعلی نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیا جائے اور خطے عوام کو احساس محرومی سےنجات دلائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے اعلی سطحی وفد نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات میں آئینی حقوق کا مطالبہ کیا تھا۔

گلگت بلتستان کے عوام کا کہنا ہے کہ آئینی حقوق کے لئے مشترکہ تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری