سندھ میں گیس بحران، سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند


سندھ میں گیس بحران، سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کا بحران پیدا ہو گیا، سی این جی اسٹیشنز کو مزید 12 گھنٹےکے لیے بند کر دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت اندرون سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی 24 گھنٹے کی معمول کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنزکو آج صبح آٹھ بجے کھل جانا تھا تاہم سوئی گیس حکام نے صوبے بھر میں مزید 12 گھنٹے کی بندش کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سوئی گیس حکام کے مطابق صبح آٹھ بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز اب رات آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔

گھریلو صارفین کو گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری