تہران: نئی پاکستانی سفیر رفعت مسعود کی تقرری


تہران: نئی پاکستانی سفیر رفعت مسعود کی تقرری

محترمہ رفعت مسعود نے تہران کے صدارتی محل میں صدر روحانی کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے دوران ان کو اپنی اسناد کی تقرری پیش کردیں_

 

رفعت مسعود نے آج  تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایرانی صدر مملکت  حسن روحانی  سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

رفعت مسعود  کو فارسی زبان پر عبور حاصل ہے۔فارسی زبان پر دسترس رکھنے والی رفعت مسعود کیریئر ڈپلومیٹ ہیں اور اس سے قبل ناروے میں بھی سفیر رہ چکی ہیں اور وزارت خارجہ میں بھی اہم نوعیت کی ذمہ داری انجام دیتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رفعت مسعود تہران میں متعین پاکستانی سفیر آصف درانی کی جگہ سفیر مقرر کی گئی ہیں جو اپنے منصب کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد ریٹائرہوگئےتھے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری