خاشقجی کے قتل پرامریکا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے: ترک صدر


خاشقجی کے قتل پرامریکا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل ایک ظلم ہے جس پرامریکا کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غیرملکی میڈٰیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدرنے کہا کہ خاشقجی کے قتل سے متعلق ایک ایک پہلو کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، یہ کوئی عام قتل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، صحافی کے قتل سے متعلق آڈیو ٹیپ سنی جس میں بہت سی باتیں واضح ہیں، سعودی عرب قتل میں ملوث 22 افراد سے متعلق جواب دے۔

خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے، جہاں انھیں قتل کر دیا گیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری