سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایئرپورٹ پرروک لیا گیا


سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایئرپورٹ پرروک لیا گیا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جاتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر بنکاک جانے سے روک لیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، وہ تھائی ایئرلائن کی پرواز 364 کے ذریعے بنکاک جارہے تھے جہاں سے انہوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہونا تھا۔

یوسف رضا گیلانی سابق سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پر آئے تو انہیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے روک لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث انہیں طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری