نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست مسترد


نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست مسترد

سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنےکی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ  وزارتِ داخلہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست مسترد کی۔

گزشتہ اکتوبرمیں ای سی ایل سےنام نکالنےکی درخواستیں وزارت داخلہ کودی گئی تھیں اور نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے درخواستیں الگ الگ جمع کرائی تھیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ درخواستیں نوازشریف، مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ فرآم پاکستان رولز2010کےرول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم، دہشتگردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری