سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔
تسنیم خبررساں ادارے نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 44 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
سعودی ولی عہد بھارت پہنچنے پر ہزاروں مسلمانوں نے ان کے خلاف مظاہرے کئے، بھارتی مسلمانوں کا کہنا تھا کہ بن سلمان قاتل ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان پہنچے تھے۔