بھارت جارحانہ رویہ کی بجائے مفاہمت کی راہ اختیار کرے: مولانا عون نقوی
ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ہمراہ وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، رضویہ سوسائٹی میں اجتماع عام سے خطاب کے دوران ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نے کہا کہ بھارت جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے مثبت اور ٹھوس مفاہمت کی راہ اختیار کرے ،کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام اور پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے کو بند کیا جائے ۔