تعلیم یافتہ افراد ملک کا سرمایہ ہیں/ علم کے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی‘مجلس وحدت المسلمین
مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم تعلیم کے اعتبار سے مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت شعبہ تعلیم میں ترقی کیلئے مزید کام کرے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ تعلیم سے محرومی جہالت اور پسماندگی کے اصل اسباب ہیں۔
تعلیم کے ذریعے نہ صرف قومیں اپنا معیار زندگی بہتر بناتی ہیں بلکہ ملک و معاشرے کیلئے بہترین تعلیم افرادی قوت بھی فراہم کرتی ہے اور یہی قوت زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔
تعلیم یافتہ افراد ملت کا سرمایہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسکولوں کے نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ بچوں میں حصول علم کی امنگیں بے تحاشا ہیں اور وہ اپنے مقصد تک پہنچنے کیلئے بے تاب ہیں۔
تعلیم بچوں کی ذہنی و فکری تربیت کا ایک ذریعہ ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ سکول کے علاوہ بھی اپنے بچوں کی تربیت کیلئے مختلف سرگرمیوں میں انہیں مشغول رکھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم ہی ترقی کے راہیں ہموارکرتی ہے۔ بچوں کو چاہئے کہ تعلیم سے اپنی محبت کبھی ختم نہ ہونے دیں اور حصول علم کی اس شمع کو کبھی بجھنے نہ دیں ۔